شیزاد خان:رواں کاروباری ہفتے کے دوران شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں دوسو پچیس روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت بھی گیارہ روپے فی کلوگرام مہنگا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں دوسو روپے مہنگا ہوکر خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ستاون ہزار ایک سو پچیس روپے رہی۔
بائیس قیراط سونا باون ہزار تین سو چونسٹھ اور اکیس قیراط سونے کی قیمت انچاس ہزار نوسو چوراسی روپے رہی۔ دوسری جانب ہفتہ کے روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں نو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور برائلر مرغی کا گوشت گیارہ روپے فی کلوگرام مہنگا ہوا۔ شہریوں نے سونے اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔۔۔نکا کہنا تھا کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے۔ حکومت کم ازکم برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو تو کنٹرول کرے۔