پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے چھالیہ پر پابندی عائد کر دی

پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے چھالیہ پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے پان میں استعمال ہونے والے چھالیہ کو مضر صحت قرار دیکر مکمل پاندی عائد کر دی۔ کاروبار سے منسلک افراد کو تین ماہ کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ایک اور مضر صحت شے پر پابندی لگا دی۔حکام نے سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میں چھالیہ کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ سائنٹیفک پینل کی رپورٹ کے مطابق چھالیہ منہ، گلے اور معدے کے سرطان کا باعث بنتی ہے۔  سائنٹیفک پینل نے چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کو کام بند کرنے کے لیے 31 اپریل تک کی مہلت دے دی۔

  1. فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مہلت ختم ہونے کے بعد چھالیہ کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فوڈ اتھارٹی نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ چھالیہ کا استعمال فوری ترک کر دیں۔