ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

500سے زائد سول ججز کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

500سے زائد سول ججز کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ کے زیر اہتمام500  سے زائد سول ججز کی آسامیوں پر ہونے والے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریری امتحان میں بی اے ایل ایل بی اور 2سالہ وکالت کا تجربہ رکھنے والے6 ہزار سے زائد وکلاء نے شرکت کی تھی۔ کامیاب امیدواروں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان ایک سادہ و پُروقار تقریب میں آج پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کیا جائیگا۔

تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے دیگر فاضل جج صاحبان بھی شرکت کرینگے۔