ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کی شدت میں کمی، موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

دھند کی شدت میں کمی، موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) لاہور میں دھند کی شدت میں کمی آنے اور حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کل رات راوی ٹول پلازہ سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے پر ہر قسم کی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم صبح ہوتے ہی دھند کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد لاہور سے موٹروے کو ٹر یفک کے لیے کھول دی گیا ہے۔

موٹر وے ترجمان کے مطابق ہلکی دھند قومی شاہراہ پر موجود ہے۔ موٹروے پولیس نے مسافروں کو تیز رفتاری سے پر ہیز کرنے، فوگ لائٹس کا استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کر نے کی ہدایت کی ہے۔ مسافر کسی بھی صورت حال اور ایمر جنسی میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔