اویس کیانی: نگران حکومت نے جاتےجاتے بجلی اورگیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیرف کےنوٹفیکیشنزمیں حکومتی کردارختم کرنےکیلئے ترامیم کافیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ نےنیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کرنےکیلئے منظوری دیدی، ترامیم کےتحت نیپرا اوراوگرا ٹیرف کےنوٹفیکیشنزمیں با اختیارہوں گے،نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعے اقدامات کی منظوری دی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاوراورپیٹرولیم ڈویژن نیپرا اوراوگرا قوانین میں ضروری ترامیم تیارکریں گے، حکومتی مداخلت کےبغیر اوگرا اورنیپرا بجلی،گیس ٹیرف کانوٹیفکیشنزکرسکیں گے، ترامیم کےتحت عوامی شکایات کیلئےاپیلیٹ ٹربیونلزقائم کئے جائیں گے۔