عامر شہزاد: پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ٹیلہ بند روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ مسلح افراد کی فائرنگ پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل توصیف کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔