29 فروری کو پیدا ہونے والوں کو اپنی سالگرہ کس تاریخ کو منانی چاہیے؟

29 فروری کو پیدا ہونے والوں کو اپنی سالگرہ کس تاریخ کو منانی چاہیے؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہر 4 سال بعد فروری کا مہینہ 29 دنوں کا ہوتا ہے جیسا 2024 میں ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا کی 8 ارب آبادی میں 50 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کی سالگرہ 29 فروری کو ہوتی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ 29 فروری کو پیدا ہونے والے افرادعام برسوں کے دوران کس تاریخ کو اپنی سالگرہ منا سکتے ہیں؟ کیا ہر بار انہیں 4 سال کا انتظار کرنا چاہیے؟

ویسے کیا آپ کو معلوم ہے کہ لیپ ڈے یعنی 29 فروری کو پیدا ہونے والوں کے لیے لیپلنگ یا لیپرز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔عموماً جو لوگ 29 فروری کو پیدا ہوتے ہیں انہیں اپنی سالگرہ منانے کے لیے 28 فروری یا یکم مارچ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے جبکہ کچھ 29 فروری پر ہی برقرار رہتے ہیں۔اس بارے میں کچھ حلقوں کے خیال میں 28 اور 29 فروری کی درمیانی شب کے بعد سے دوپہر تک پیدا ہونے والوں کو اپنی سالگرہ 28 فروری کو منانی چاہئے۔

اسی طرح جو افراد 29 فروری کی دوپہر سے درمیانی شب کے درمیان پیدا ہوتے ہیں، انہیں یکم مارچ کو اپنا یوم پیدائش مان لینا چاہیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کچھ ممالک میں 29 فروری کو پیدا ہونے والے افراد کی سرکاری دستاویزات میں اس تاریخ کا اندراج نہیں ہوتا۔درحقیقت ڈرائیونگ لائسنس یا دیگر دستاویزات میں ان افراد کی تاریخ پیدائش 28 فروری یا یکم مارچ درج کی جاتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer