پارلیمان میں رہیں گے، لیکن صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، مولانہ فضل الرحمان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد  : مولانہ فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ ہم ملک کے اندر ہیں، جو سسٹم کے اندر ہیں وہ چند دن بعد روئیں گے۔ 

جے یو آئی کے سربراہ مولانہ فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 2018  اور  2024 میں ایک جیسی دھاندلی کی گئی، عوام کا نمائندہ اسٹبلشمنٹ کا نمائندہ نہیں ہونا چاہئے۔ الیکشن مہم کے دوران پتہ چلتا ہے، کہ کون جیت رہا ہے کون ہار رہا ہے، یہ سسٹم چلنے والا نہیں، دھاندلی کے ذمہ دار اسٹبلشمنٹ ہے۔ آئی ایم ایف کا رویہ پہلے بھی اچھا نہیں، باہر کے اداروں کو مداخلت کی دعوت نہیں دینی چاہئے۔ 

مولانہ فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساتھ صرف رابطہ ہوا ہے، کوئی باقاعدہ بات نہیں ہوئی۔ ہماری پوزیشن واضح ہے کسی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عمران خان کی گرفتاری کی مخالفت کی تھی، کسی سیاستدان کو قید میں رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔ الیکشن جب گزر گیا تو اب کوئی تھریٹ نہیں، الیکشن سےپہلے کہا جاتا تھا باہر نہ نکلیں۔ ہمارا نظریہ کس کےلئے مشکل پیدا کررہا ہے، کس کو ہم سے خطرہ ہے۔ 

انہون نے مزید کہا کہ عالمی قوتوں کی ہدایت پر اسمبلیوں میں ہماری تعداد کم کردی گئی ہے، دنیا کو پتہ ہے  کہ ایک قوت ایسی ہے جو کھل کر اسرائیل کے خلاف ہے، الیکشن سے پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ جے یو آئی کا حجم کم کیا جائے۔