عثمان خدام کمبو : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے کمیٹی کے ناموں کی منظور دی ۔ کمیٹی میں چاروں زونز کے نمائندے اور رانا آفتاب شامل ہیں۔ نارتھ پنجاب سے ملک احمد خان بھچر ، ساوتھ سے معین قریشی ، سینٹرل پنجاب سے اویس ورک ، ویسٹ پنجاب سے حسن نیازی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
کمیٹی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور سے متعلق لائحہ عمل تجویز کرے گی۔