سٹی42: الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کا شیڈیول جاری کردیا ۔
پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے مل کر احتجاج کرے گی ،پی ٹی آئی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر 2 مارچ کو احتجاج کرے گی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 2 مارچ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا ، لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا پی ،ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہارنے والے امیدوار احتجاج کی قیادت کریں گے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی قیادت نے اپنے کارکنان کو تیاری کی ہدایت کردی ہے۔