شعیب مختار : نئی حکومت سازی کا معاملہ، ایم کیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد کل اسلام آباد روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔ ایم کیو ایم کا وفد ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب سے متعلق مختلف امور پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے نو منتخب ارکان اسمبلی کو بھی 29 فروری کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایات دیدی گئیں، ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔