سولر سسٹم لگوانے والے صارفین  کے لئے بڑا ریلیف

 سولر سسٹم لگوانے والے صارفین  کے لئے بڑا ریلیف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد سپرا)سولر سسٹم میں استعمال بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت میں 3000 روپے کمی کر دی،قیمت میں کمی سے سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کو ریلیف ملے گا،لیسکو نے بائی ڈائریکشنل میٹر کی نئی قیمت 33600 روپے مقرر کی ہے۔
اس سے قبل بائی ڈائریکشنل میٹر کی قیمت 36300 روپے مقرر کی گئی تھی،لیسکو کی سب ڈویژنز نے نئے مقررہ ریٹ پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا،موسم گرما سے قبل صارفین کی بڑی تعداد سولر سسٹم پرکنکشن منتقل کروا رہی ہے۔
سولر سسٹم پر منتقلی سے صارفین کے بجلی بلوں میں کمی واقع ہو گی۔