ویب ڈیسک: آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالرکچھ پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستاہونے کے بعد 279 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 63 ہزار 514 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 305 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔