ویب ڈیسک:بھارت میں شادی کا سماں سوگ میں تبدیل ہوگیا، شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دلہن انتقال کرگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کےشہر بھاؤ نگر میں ایک دلہن کی سبھاش نگر علاقے میں شادی کی رسومات کے درمیان دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقامی مندر میں ہیتل اور وشال کی شادی کی رسومات جاری تھیں، مہمان گانوں پر رقص کررہے تھے اور خوشی کا سماں تھا۔اس دوران دلہن چکرا کر زمین پر گرکر بے ہوش ہوگئی۔
تاہم دلہن کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی انتقال کرگئی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیتل کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کی موت کے بعد اہل خانہ نے دلہے والوں کو خالی ہاتھ نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیتل کی چھوٹی بہن کی شادی دلہے سے کروادی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب کے دوران ہیتل کی لاش کو سرد خانے میں رکھا گیا تھا۔