ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری مشینری، نیوٹرلز اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کے باوجود پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ این اے 193 سے شاندار کامیابی پر محسن لغاری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی سے پی ڈی ایم اور اس کے سرپرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے 193 راجن پور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار محسن لغاری نے مدمقابل ن لیگی امیدوار عمار احمد خان لغاری کو ہرادیا۔ قومی اسمبلی کے اس حلقے کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے یہ نشست 35 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے جیت لی۔