ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شائقین نے پی ایس ایل میں چار چاند لگادیئے، رمیز راجہ 

Rameez raja,Psl-7
کیپشن: Rameez raja
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کے کرؤڈ نے پی ایس ایل میں چار چاند لگادئیے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی رنگارنگ اختتامی تقریب لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوئی۔

اس تقریب میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجا قذافی سٹیڈیم پہنچے۔انہوں نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل جہاں جہاں بھی دیکھا گیا، شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ ایونٹ کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام کرکٹ فینز کا خیال رکھنے کی کوشش کی، تمام سکیورٹی فورسز اور میڈیکل سٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔