کون سی غذائیں ہمیں اچھی نیند سے محروم رکھ سکتی ہیں؟

Sleep,necessary for healthy life,what can prevent us from good sleep
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رات کی اچھی نیند نہ صرف آپ کا مزاج خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی،  صر ف یہی نہیں بلکہ مناسب دورنیے کی نیند آپ کے دل، وزن اور ذہن سمیت ہر چیز کی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے۔

نیند کے دوران آپ کا ذہن حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے، سونے کے دوران ذہن آپ کی ان یادوں یا مشق کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتا ہے جو آپ جاگنے کے دوران سیکھتے ہیں۔اچھی صحت کا نیند سے گہرا تعلق ہے اور نیند پر ہماری خوراک براہ راست اثر انداز ہوتی ہے،  لہذا یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اچھی نیند کے لیے کیا کھائیں اور کن اشیاء سے پرہیز کریں۔حکما اور اطبا کے علاوہ دور حاضر کے ڈاکٹروں کا بھی ماننا ہے کہ ہماری روز مرہ کی غذاؤں میں کئی ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو ہماری پرسکون نیند پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹماٹر تیزابی خواص رکھتا ہے ، اس لئے ٹماٹر سے بنے کھانے اسی وقت کھائیں جب آپ کے سونے میں کم از کم 3 گھنٹے کا وقت ہو ورنہ یہ آپ کی نیند میں بار بار رکاوٹ بن سکتا ہے۔

کیفین ہمارے اعصابی نظام کو متحرک رکھتا اور نیند کو بھگاتا ہے۔ کافی، چائے اور سافٹ ڈرنکس میں اس کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ سونے سے قبل چائے، کافی یا کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے آپ کی نیند شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

فاسٹ فوڈ جسے ہم نے اپنی زندگی کالازمی حصہ بنا لیا ہے کئی بیماریوں کا باعث ہی نہیں بلکہ۔فاسٹ فوڈ میں شامل  چینی، چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس کی بڑی مقدار  نیند میں مسائل کا باعث بنتے ہیں۔

 ان کے علاوہ مصالحے دار اور  مرغن کھانے  سینے کی جلن اور تیزابیت کا باعث بنتے ہیں جبکہ نظام انہضام پر بھی انتہائی برے اثرات مرتب کرتے ہیں ، اول تو مصالحے دار کھانوں سے دور ہی رہیں خاص طور پر سونے سے پہلے مصالحے دار اور مرغن غذاؤں سے اجتناب ہی کریں۔