(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کو خراج تحسین ،27 فروری 2019 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش اورقابل فخر دن ہے، آج کے دن پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم سے جو ٹکرائے گا پاش پاش ہوجائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکہاکہ بالاکوٹ کی بھارتی جارحیت نےجنوبی ایشیاء اور دنیا کےامن وخطرے سے دوچار کیا، نپی تلی موثرجوابی کارروائی سے پاکستان نے ذمہ دار،خودمختار ملک ہونےاوراپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی فضائیہ اوراپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری امن پسندی ہماری کمزور نہیں، جبکہ افواج پاکستان شیر دلیراورجذبہ ایمانی سے لیس ہیں، پوری قوم اپنے شیروں کیساتھ ہے بھارتی طیارے مار گرانے اور پیشہ وارانہ قابلیت کا لوہا منوانے والے جانباز شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔