ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کی حاضری سےمتعلق نئی پالیسی نافذ

طلبا کی حاضری سےمتعلق نئی پالیسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) کورونا کا خطرہ ٹلنے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ،محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کی طلبہ کی حاضری سےمتعلق الگ الگ پالیسی، کالجز میں یکم مارچ سے پورےپنجاب میں سو فیصد حاضری کی پالیسی نافذ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کےحوالےسےمحکمہ ہائرایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کی طلبا کی حاضری سےمتعلق الگ الگ پالیسی سامنے آئی ہے۔کالجز میں یکم مارچ سے پورے پنجاب میں سو فیصد حاضری کی پالیسی نافذ ہوگی۔ڈی پی آئی کالجز کےمطابق لاہورسمیت تمام اضلاع میں یکم مارچ سے سو فیصد حاضری ہوگی۔جبکہ طلبا ماسک کی پابندی اور سینیٹائزر کا استعمال ضرور کریں گے۔ادھر محکمہ سکول ایجوکیشن نے زیادہ کیسز پر لاہور سمیت سات بڑے شہروں میں سو فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت صوبے کے سات اضلاع کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد طلباء کے کلاسز لینے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس پالیسی کے مطابق لاہور کے سکولوں میں 31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی کلاسز کی پالیسی لاگو رہے گی۔ لاہور کے سکولوں میں یکم مارچ سے تمام طلباء  کے لئےکلاسز کے انعقاد پر پاپندی ہوگی۔

  لاہور، گجرات، رحیم یار خان، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد ضلع میں پچاس فیصد طلباء کی پالیسی لاگو رہے گی۔ مذکورہ اضلاع میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث سو فیصد طلباء کے کلاسز کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے یکم مارچ سے لاگو ہونے والی پالیسی پر مبنی نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مذکورہ سات اضلاع میں پچاس فیصد طلباء کی پالیسی پر عمل درآمد کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں.دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں میں بچوں سے بائی ہینڈ  فیس وصولیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے، سکول سربراہان والدین سے تمام چارجز بذریعہ بنک وصول کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer