پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر17 بھارتی ماہی گیرگرفتار

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر17 بھارتی ماہی گیرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کھلے سمندر میں کارروائی کی گئی اور پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں اور گرفتار ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج  بھارت کے خلاف 27 فروری کے فضائی معرکہ کی یاد میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار  کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’ آئی ایس پی آر‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے 27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019 اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ قوم کے تعاون سے ہر قسم کے خطرات سے وطن عزیز کا دفاع کرے گی۔

 میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ تعداد نہیں پرعزم قوم کی ہمت اور  حوصلہ ہی ہے جو فتح دیتی ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب دینا جانتے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer