ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زہریلی شراب بیچنے والا ملزم گرفتار

زہریلی شراب بیچنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی، ندیم خالد ) ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرکے زہریلی شراب بیچنے والے کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ستوکتلہ کے علاقے میں زہریلی شراب بنائی جارہی ہے، جس پر پولیس نے مخبر کی بتائی ہوئی جگہ پر ریڈ کرکے ملزم عدیل کو گرفتار کرکے سو لیٹر سے زائد زہریلی شراب برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شہر بھر میں شراب فروشی کا کاروبار کرتا تھا، ملزم کو حراست میں لے کر شراب فروشی کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پرانی انار کلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچی شراب فروخت کرنیوالے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چار سو لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او انار کلی سہیل رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالمنان عرصہ دراز سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے اور ان کا خاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔