"پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے، آئین پاکستان کسی شہری کو دوسرے شہری کے عقائد کی توہین یا تضحیک کی اجازت نہیں دیتا۔

صوبائی وزیر قانون محمد راجہ بشارت سے امریکی وزارت خارجہ کے مذہبی اقلیتوں کے لیے خصوصی مشیر ناکس تھیمز نے ملاقات ک۔ اس موقع پر افسر خارجہ امور رضی ہاشمی اور امریکی قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف بیری یونکر بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں پنجاب میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہرطرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے، ہمارا آئین کسی شہری کو دوسرے شہری کے عقائد کی توہین یا تضحیک کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کسی بھی مذہبی عقیدہ پر پابندی کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کررہی۔

راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب کے بارے میں توہین آمیز مواد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں اقلیتوں سے جو امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے وہ عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔