ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف رکشہ یونین سراپا احتجاج

گیس کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف رکشہ یونین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) گیس، بجلی کے بعد ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف عوامی رکشہ یونین سراپا احتجاج، لاہور پریس کلب کے باہر رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کی قیادت میں مظاہرہ کیا، رکشہ ڈرائیورز نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف عوامی رکشہ یونین نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، رکشہ غریب کی سستی سواری ہے، جس کو مہنگی بنانے کیلئے ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو منظور نہیں۔

مجید غوری کا کہنا تھا عوامی رکشہ یونین اور عوامی رکشہ پاسبان مہنگائی کیخلاف ایک تحریک چلائے ہوئے ہیں، ہم جمعہ کے بعد موچی گیٹ پر ایک جلسے کا انعقاد کریں گے، جس میں سراج الحق بھی شامل ہونگے اور ایک بڑا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔