( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی کہتے ہیں حکومت ناکام ہو چکی ہے، ایک ماہ میں اپوزیشن متحد ہوجائے گی۔
مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ ( ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اپوزیشن ایک مہینے میں حکومت کے خلاف متحد ہو جائے گی۔
کہتے ہیں حکومت خود کہتی تھی کہ میاں نوازشریف کا علاج بیرون ملک ممکن ہے اور اب حکومت کے ضمانت کی مدت میں توسیع نہ دینے کے فیصلے پر کورٹ جائیں گے۔
صدر مسلم لیگ ( ن) پنجاب کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہوتی ہے تو ہم اس کو نہیں روکیں گے۔ نیب سمیت دیگر اداروں کو حکومت اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعال کر رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چینی بحران کے ذریعے اربوں روپے کمائے گے۔
پریس کانفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری جنرل عمیر بلوچ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔