ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس کا خطرہ، مارکیٹ میں فیس ماسک غائب

کرونا وائرس کا خطرہ، مارکیٹ میں فیس ماسک غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) کرونا وائرس کا خطرہ، دومریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کیا ہوئی، مافیا نے تین روپے والا ماسک بیس روپے، بیس روپے والا پچاس روپے، اور ایک سو بیس روپے والے ماسک کی قیمت دوسو سے دوسو پچاس روپے تک بڑھا دی۔

ملک میں دو مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کیا ہوئی انسانیت دشمن ناجائز منافع خور مافیا شہریوں کو لوٹنے کیلئے میدان میں آگیا۔ فیس ماسک مارکیٹ سے غائب کردیئے گئے۔ تین روپے والے ماسک کی قیمت بیس روپے تک بڑھا دی گئی۔ اسی طرح بیس روپے والا ماسک پچاس روپے کا کردیا گیا۔

اسی طرح سپیشل فیس ماسک جس کی قیمت ایک سو بیس روپے تھی مافیا نے اس کی قیمت بڑھا کر دو سو سے دو سو پچاس روپے تک کردی ہے۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود فیس ماسک مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

شہریوں نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ سے فیس ماسک غائب کرنیوالے انسانیت دشمن ذخیرہ اندوزں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔