ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نےجنوری کے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،جنوری کے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 28فروری مقرر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل ایف بی آر نے جنوری کے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 18 فروری سے بڑھاکر 26 فروری مقرر کی تھی، سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر خالد محمود نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 28 فروری تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer