عمران یونس: وزیراعظم عمران خان نے فوڈ اتھارٹی کو شہر میں داخل ہونے والے دودھ کی سرپرائز چیکنگ کی بجائے ڈیلی ناکہ بندی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فوڈ اتھارٹی کو شہر میں داخل ہونے والے دودھ کی سرپرائز چیکنگ کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔
ملاوٹی دودھ کے خاتمے کیلئے فوڈ اتھارٹی نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے، نئی حکمت عملی وزیراعظم کی ہدایت پر ترتیب دی گئی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی اب روزانہ کی بنیاد پر شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کرے گی اور شہر میں داخل ہونے والے تمام دودھ کو ناکوں پر چیک کیا جائے گا۔
اس سے قبل گزشتہ آٹھ سالوں سے فوڈ اتھارٹی مہینے میں 4 سے 6 بار شہر کے داخلی راستے پر سرپرائز ناکے لگاتی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایات کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر دودھ کو چیک کیا جائے گا اور مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیا جائے گا۔