سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کرونا وائرس عالمی بحران کی صورت اختیار کرگیا، سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر عارضی طور پر پابندی لگا دی، پاکستان سے کسی بھی پرواز پر عمرہ زائرین روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی بنیاد پر عمرہ زائرین پر پابندی عائد کی گئی ہے، تمام ائیر لائنز کو عمرہ زائرین کی بکنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

گزشتہ شب 12 بجے سے لے کر اب تک کسی پرواز پر عمرہ زائرین روانہ نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب  تہران سے کراچی پہنچنے والی ایران ائیر کی پرواز آئی آر 812 کو بریج پر لگنے سے روک دیا گیا ہے اور   طیارے کو محفوظ مقام پر پارک کردیا گیا ہے، تہران سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی رن وے پر مکمل سکریننگ ہوگی۔

 محکمہ صحت کی ٹیمیں رن وے پر مسافروں کی سکریننگ کررہی ہیں، رن پر ہی حفاظتی اقدامات کے تحت ایمبولینس طلب کی گئی اور ایک ایک مسافر کی جانچ کی جارہی ہے، ہیلتھ ڈیکلیریشن کے ساتھ ان کا سفری ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر، اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، محمد اختر، مشیر صحت حنیف پتافی شرکت کریں گے۔

ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer