رائل پارک (زین مدنی) گزشتہ برس پاکستانی سینما کیلئے بہت اچھا سال نہیں رہا تو بہت برا بھی نہیں رہا، رواں برس درجن سے زائد فلموں کی ریلیز کا اعلان کیا گیا۔
2019 میں پاکستان میں ایک درجن سے زائد فلمیں ریلیزہوئیں جن میں ماہرہ خان، مایا علی، مہوش حیات اورمیرا جیسی بڑی اداکارائیں نظرآئیں تاہم جس فلم نے گزشتہ برس سب سے زیادہ توجہ حاصل کی وہ اداکارہ منشا پاشا اوراحمد علی اکبرکی فلم لال کبوتر تھی۔
رواں برس بھی پاکستانی سینما میں ایک درجن سے زائد فلموں کی ریلیز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ماہرہ خان، فہد مصطفیٰ، فواد خان، ہمایوں سعید اور مہوش حیات جیسے بڑے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جن فلموں کی رواں سال سلور سکرین پر نمائش متوقع ہے ان میں فیٹ مین، لندن نہیں جاﺅں گا،پردے میں رہنے دو، دم مستم، منی بیک گارنٹی ، پٹخ دے،قائد اعظم زندہ باد، دی لیجنڈ آف مولا جٹ،ٹچ بٹن، زندگی تماشہ، کملی،ابھی نندن اور عشرت، میڈ ان چائنا شامل ہیں۔