نجی تھیٹر ہالز میں بھارتی گانوں کے چلانے پر پابندی عائد

نجی تھیٹر ہالز میں بھارتی گانوں کے چلانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) پنجاب آرٹس کونسل نے شہر لاہور کے تمام نجی تھیٹر ہالز میں بھارتی گانوں پر پرفارمنس کرنے پر پابندی لگادی، نوٹیفکیشن صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی ہدایات پر جاری کردیا۔

پنجاب آرٹس کونسل نے پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ہدایات پر پنجاب بھر کے تمام نجی تھیٹرز میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں میں بھارتی گانوں کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔

کوئی بھی اداکار یا اداکارہ بھارتی گانوں یا بھارتی میوزک پر پرفارم نہیں کرے گا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں واضح احکامات دیئے گئے ہیں کہ کسی بھی تھیٹر ڈرامے میں بھارتی گانے شامل نہیں کئے جائیں گے۔

دوسری جانب شہر لاہور کے الفلاح، تماثیل اور محفل تھیٹر نے خود سے ہی بھارتی گانوں کی نمائش روکنے کا اعلان کردیا۔