ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے لیے بری خبر

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے لیے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے لیے بری خبر، اب ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اکاونٹس منجمدکرکے ٹیکس وصول کیاجائے گا، قوانین میں ترامیم کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔

 ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائزکو ہرسال اربوں روپے کاپراپرٹی ٹیکس وصول کرنا ہوتا ہے، لیکن قوانین میں سختی کی وجہ سے ڈیفالٹرکئی کئی سال ٹیکس ادانہیں کرتے جسکی وجہ سے ہدف حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ محکمہ ایکسائزنے قانون میں ترمیم کے لیے سمری سیکریٹری ایکسائزکو بھجوا دی ہے جسکے بعد بڑے نادہندگان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی جبکہ اکاونٹس منجمد کرکے وصولی بھی کی جائے گی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں باربارنوٹسزبھجوانے کے باوجود ٹیکس ادانہیں کرتے جسکی وجہ سے ہرسال ریکوری مکمل نہیں ہوتی، قانون میں ترمیم کے بعد جہاں ریکوری ہرصورت میں ممکن بنائی جاسکے گی دوسراکئی کئی سالوں کے نادہندگان کی گرفتاری کے ڈر سے فوری ٹیکس جمع کروائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer