(سٹی 42)سکھ رکن پنجاب اسمبلی مہندر سنگھ پال نے کہاکہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم ایک پیج پر ہے،دوبارہ جارحیت کی کوشش بھی کی تو چھَٹی کا دودھ یاد دلادینگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سکھ رکن پنجاب اسمبلی مہندر سنگھ پال نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہبھارت کو سبق سیکھانے کاوقت آگیا ہے،بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے،ان کاکہناتھاکہ اگر بھارت نے بابا گرو نانک کی جنم دھرتی پر حملہ کیاتوبھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔
جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اورحکومتی ارکان نے بھی گفتگو کرتے ہوئےبھارتی جارحیت کی خوب مذمت کی، رہنماؤں کاکہناتھاکہایٹم بم مودی کی بارات کیلئے نہیں ہے، حد سے بڑھے تو اسی طرح منہ توڑ جواب دینگے۔