ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو مارچ کو ملک بھر میں یوم شام منانے کا اعلان: ڈاکٹر اشرف جلالی

دو مارچ کو ملک بھر میں یوم شام منانے کا اعلان: ڈاکٹر اشرف جلالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز:تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے دو مارچ کو ملک بھر میں یوم شام منانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ شام میں اب تک سات لاکھ سے زائد شہریوں کی ہلاکت پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ناحق خون ریزی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد لاکھوں مسلمانوں کو شہید کرنے والا جنگی مجرم ہے، لہذا اسے گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے جبکہ چالیس ممالک کا عسکری اتحاد شام میں مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔پریس کانفرنس میں پیر شفیق گیلانی، سید خرم ریاض شاہ، مولانا فیاض وٹو اور مولانا عبدالرشید اویسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔