ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیماریوں، احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لئے"ایف ایم" ریڈیو چلانے کا فیصلہ

بیماریوں، احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:محکمہ صحت کا لاہور سمیت پنجاب بھرمیں"ایف ایم" ریڈیو چلانے کا فیصلہ، شہریوں کو بیماریوں اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اطلاعات دی جائیں گی، لانچنگ کیلئے ملکی وغیر ملکی کمپنیوں سے بڈز طلب کرلیے ہیں۔

شہریوں کو بیماریوں اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایف ایم متعارف کرایا جارہا ہے۔ محکمہ صحت نے ورکنگ شروع کر دی ہے جبکہ ملکی اورغیر ملکی کمپنیوں سےایف ایم کو ترتیب دینے لیے بڈز طلب کرلیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایف ایم پر موسمی تبدیلی اورعلاج کیلئے معلومات دی جائیں گی، شہری ایف ایم پر شکایات کے علاوہ صحت عامہ پر ڈاکٹروں سے رائے بھی لے سکیں گے ۔

ایف ایم کا مقصد شہریوں بیماریوں اور ادویات سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ ایف ایم کے لیے غیر ملکی اور ملکی کمپنیاں صرف یوایس اے جاپان اور یورپین آلات کو بڈز کے لیے مد نظر رکھیں گی، حکام کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ ماہ میں پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا۔