سعودبٹ: آشیانہ اقبال کیس کے ملزم شاہد شفیق کے وکلاء کی مبینہ تشدد کے خلاف نیب آفس آمد، احتساب عدالت کے احکامات پر شاہد شفیق کا میڈیکل کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد شفیق کے قانونی ماہرین نےاحتساب عدالت کے احکامات کی روشنی میں ملزم کا میڈیکل کرانے کی استدعا کی۔ نیب حکام نے 5 مارچ کو شاہد شفیق کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا کہا۔ انکاکہنا تھا کہ چیک اپ احتساب عدالت کے احکامات کی روشنی میں کرائیں گے۔ ملزم شاہد شفیق کی قانونی ٹیم نے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔