قذافی بٹ: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور کے ایک روزہ دورے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے عہدیداروں اور وکلاء کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان بدھ کے روز لاہور کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔ دوپہر 1 بجے حج ٹرمینل پر اتریں گے۔ آواری ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے اراکین سے ملاقات اور میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی، اپوزیشن جماعتوں سے روابط، ممبر سازی مہم اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں عمران خان لاہور پریس کلب کے عہدیداروں اور وکلاء کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ کپتان شام کو اسلام آباد روانگی سے پہلے چیئرمین سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔