علی اکبر: مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما چودھری نثار علی خان کی ناراضگی ختم نہ ہو سکی۔ چودھری نثار کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں عدم شرکت، سنجیدہ حلقوں میں بحث شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم ترین مجلس عاملہ کے اجلاس میں چودھری نثار علی خان کی عدم شرکت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثارعلی خان ن لیگ کی حالیہ طرز سیاست سے ناراض ہیں۔ وہ متعدد بار میاں محمد نواز شریف اورمیاں محمد شہباز شریف کو اپنے تحفظات سےآگاہ کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے چودھری نثار علی خان کے تحفظات دور نہ ہونے کے باعث انہوں نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت نہ کی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں مناسب طریقہ کار سے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔