سروسز ہسپتال:نئے تعمیر ہونے والے آؤٹ ڈور بلاک میں تاحال لفٹیں غیر فعال

سروسز ہسپتال:نئے تعمیر ہونے والے آؤٹ ڈور بلاک میں تاحال لفٹیں غیر فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری:جلد بازی میں سروسز ہسپتال کے سوا ارب لاگت سے تعمیر نئے آوٹ ڈور بلاک کا افتتاح تو ہوگیا لیکن تاحال لفٹیں فعال نہ ہوسکیں ، روزانہ آنے والے ہزاروں مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سےکارکردگی دکھانے کیلئے سوا ارب روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے آوٹ ڈور بلاک سروسز ہسپتال کو مکمل کئےبغیر ہی وزیر اعلیٰ سےعمارت کا افتتاح کرا دیا گیا ، او پی ڈی بلاک فعال تو ہوگیا لیکن اس میں نصب چار لفٹس مکمل فعال نہ ہوسکیں ۔ دو لفٹس تو مکمل بند پڑی ہیں جبکہ باقی دو بھی جزوی طور پر چلتی ہیں ۔

اس صورتحال کی وجہ سے او پی ڈی بلاک کی بالائی منزلوں پر قائم سائکاٹری، اینڈوکرینالوجی، گیسٹروانٹرالوجی اور پیڈز وارڈز میں جانے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ او پی ڈی میں روزانہ آنے والے چار ہزار مریضوں کو بھی آوٹ ڈور کے چار فلورز پر آنے جانے میں مشکلات درپیش ہیں۔نئے او پی ڈی بلاک کی لفٹیں چلوانے کیلئے بار بار انتظامیہ اور متعلقہ کمپنی کو آگاہ کرنے کے باوجود اس سنگین مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکا۔