ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس این جی پی ایل، "ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ ویک" کی مناسبت سے ایمرجنسی مشقیں

ایس این جی پی ایل،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدندیم سپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں " ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ ویک" کی مناسبت سے ایمرجنسی مشقیں کی گئیں، آگ بجھانے اور بم ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے " ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ ویک" منایا جا رہا ہے، جس کے تحت تمام ریجنل اور سب دفاتر میں کیمپس لگا کر افسران و ملازمین کو میڈیکل کی سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ایمرجنسی کی حالت میں عمارت کو خالی کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور ریجن میں ایمرجنسی مشقیں کی گئیں جن میں جنرل مینجر ہیلتھ سیفٹی فرخ مجید بالا نے خصوصی شرکت کی۔

 ایمرجنسی مشقوں کے دوران آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ بھگدڑ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ عمارت کو خالی کرانے کے لئے ایمرجنسی سائرن بجائے گئے جس کے بعد تمام افسران و ملازمین کو اسمبلی ایریا میں جمع کیا گیا تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔