ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھماؤ بلا، مچاؤ ہلہ، ملتان سلطانز سٹی 42 ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع

گھماؤ بلا، مچاؤ ہلہ، ملتان سلطانز سٹی 42 ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع
کیپشن: City42 - City42 Tape Ball Tournament t
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا) گھماؤ بلا، مچاؤ ہلہ، ملتان سلطانز سٹی 42 ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع ہوگئی۔ سٹی 42 کے دفتر میں رجسٹریشن کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا جہاں سے فارمز کی تقسیم کا آغاز ہوگیا۔

ملتان سلطانز سٹی 42 ٹیپ بال ٹورنامنٹ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ سٹی فورٹی ٹو کے دفتر جیل روڈ پر اس ٹورنامنٹ کیلئے رجسٹریشن"پہلے آؤ،پہلے پاؤ" کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ روپے انعام ملے گا۔

ٹورنامنٹ میں تین سے دسویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے انعام ملے گا جب کہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو موٹرسائیکل انعام ملے گی۔ بہترین بلے باز، زیادہ وکٹیں لینے اور چھکے مارنے والے کھلاڑی کو بھی موٹر سائیکل ملے گی۔ ہر ٹیم کے مین آف دی میچ کیلئے لوگو والا سوینیئر انعام ہوگا۔

 ٹیم رجسٹرڈ کرانے آنے والے محمدوسیم کا کہنا ہے کہ وہ سٹی 42 کے شکرگزارہیں۔تمام ٹیمیں اور کھلاڑی جیت کیلئے پُرجوش ہیں۔

غوثیہ الیون کے کھلاڑی علی اصغر کہتے ہیں کہ وہ چوکے چھکے لگانے آئے ہیں۔انہوں نےچیلنج کیا کہ کوئی ہم ساہو تو سامنے آئے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز سٹی 42 ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ دس سے اٹھارہ مارچ تک لاہور کی بہترین گرائونڈز میں کھیلا جائے گا۔