ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا سکول انفارمیشن مینجمنٹ نظام دنیا کے بڑے ٹریکنگ سسٹم میں شامل

پنجاب حکومت کا سکول انفارمیشن مینجمنٹ نظام دنیا کے بڑے ٹریکنگ سسٹم میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب حکومت کا سکولوں کیلئے ٹریکنگ سسٹم دنیا کے بڑے انفارمیشن سسٹم میں شامل، ایس آئی ایس میں ایک کروڑچودہ لاکھ اٹھاون ہزار بچے کی اون انرولمنٹ کردی گئی،ہر بچے کا علیحدہ ٹریکنگ آئی ڈی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پنجاب کے تمام سکول سربراہان کو تربیت بھی دی جارہی ہے,  یکم مارچ سے تمام طلباء کی اون لائن ٹیب پر حاضری لگائی جائے گی, سکول انفارمیشن سسٹم کے تحت سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ آئی ڈی دے دیا گیا، ہربچے کا ٹریکنگ آئی ڈی دوسرے بچے سے مختلف ہوگا، کونسا بچہ کس سکول میں داخل ہے باآسانی اندازا لگایا جاسکے گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایس پاکستان کا پہلا بڑا سسٹم ہے جس میں طلباء واساتذہ دونوں کا اون لائن ڈیٹا موجودہے۔