ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظور کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظور کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) علی پارک کے قریب سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظور کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جنوبی چھاؤنی کےعلاقہ علی پارک کے قریب سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظور کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے گاڑی کی ونڈ سکرین بری طرح متاثر ہوئی، تاہم گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں پولیس ڈرائیور، چودھری منظور کی اہلیہ اور بیٹی موجود تھیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسےملزم تلاش کر رہے ہیں، ابتدائی تفتیش میں دشمنی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔