ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر نوازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد

 سابق صدر نوازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ ن کے سابق صدر نوازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد، دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر نوازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچے مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شرکت کیلئے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، شرکاء نے ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع کردیا۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر،طارق فاطمی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ،حاجی عبدالمنان ،دانیال عزیز سمیت چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق ،سعود مجید افضل کھوکھرپہنچ گئے۔

برجیس طاہر،پیر صابر شاہ ،جعفر اقبال بھی پہنچے جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،گورنر سندھ محمد زبیر بھی پہنچ گئے، سردار مہتاب عباسی،راجہ اشفاق سرور،ذکیہ شاہنواز،رانا تنویر بھی شرکت کیلئے پہنچ گئے۔