ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ساندہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
کیپشن: unknown-firing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) ساندہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فہدنامی نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں۔

 ذرائع کے مطابق پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے دھوپ سڑی کے رہائشی محنت کش اشرف کا تیس سالہ بیٹا فہد گھر کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد اس پرفائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ گولیوں کی آواز سن کر محلے دار باہر نکلے تو فہد شدید زخمی حالت میں پڑا تھا، ریسکیو کی مدد سے فہد کو گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا,  ساندہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس نے ڈکیتی مزاحمت اور دیرینہ دشمنی سمیت تمام پہلووں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق فہد بےروزگار تھا اور ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔