میاں محمد اشفاق : لیگی رہنما خواجہ آصف کا عثمان ڈار کی والدہ کو نوٹس بھیجنے پر عثمان ڈار کی والدہ کا موقف سامنے آ گیا۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، خواجہ آصف کی جانب سے بھجوائے گے نوٹس کو ویلکم کرتے ہیں۔ ہماری جانب سے لگائے گے تمام الزامات کے وڈیوز ثبوت موجود ہیں۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی فورم میسر آئے جہاں اپنی بات کر سکیں۔ یہ خوف زدہ ہیں انہیں بھاگنے کا نہیں دینگے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ ڈی پی او اور ضلع انتظامیہ کو عدالت میں سچ بتانا پڑے گا کہ کس کے کہنے پر ظلم زیادتی کی گئی ؟ کس کے کہنے پر ہماری انتظامیہ بے لگام ھو کر چادر چار دیواری کی خلاف عرضی کی تھی ؟ وہ کون تھا جس نے محافظوں کو ڈاکو بنایا ؟ وہ کون تھا جو واش روم سے لیکر گیراج میں گھڑی گاڑیوں تک توڑ پھوڑ چاہتا تھا ؟ محافظ ہی عزت سے کھیلنے والے کس کے اشارے پر بنے تھے ؟