بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقہ این اے 127سےکاغذات نامزدگی پراعتراض دائر

 بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقہ این اے 127سےکاغذات نامزدگی پراعتراض دائر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقہ این اے 127سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہری محمد ایاز کی جانب سے بلاول بھٹو  کےکاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کےکاغذات نامزدگی پراعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسرکوجمع کروادی گئی، اعتراض میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹونے کاغذات نامزدگی میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں اور پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کاانتخابی نشان تیر ہے۔

 شہری محمد ایاز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کےچیئرمین اورآصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کےصدر ہیں جبکہ الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے۔ یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہوگی۔