سٹار بکس کافی برانڈ کا نیوز بلیٹن کے دوران نظر آ جانا ترکش اینکر کی نوکری لے گیا

Starbucks logo, Starbucks coffee, Turkish news channel,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ترکی کے ایک نیوز چینل نے امریکہ کی ایک کافی کمپنی کے برانڈ نام کی نیوز بلیٹن کے دوران نمائش کرنے کے الزام میں ایک نیوز اینکر اور ڈائریکٹر  کو نوکری سے نکال دیا۔

کافی فروخت کرنے والی اس کمپنی کو آج کل سرائیل اور حماس کی غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے بائیکاٹ کا سامنا ہے۔   

 ترکی کے ایک نیوز چینل TGRT  کی انتظامیہ نے  سٹار بکس کافی برانڈ کے کپ کی نیوز بلیٹن کے دوران نمائش کرنے پر اپنی  نیوز اینکر میلٹم گنائےاور نیوز ڈائریکٹر کو  برطرف کر دیا، بعد ازاں اس نیوز چینل نےاپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر کہاکہ ہمارا ادارہ غزہ کے حوالے سے ترک عوام کی حساسیت کو جانتا ہے اور آخر تک ان کا دفاع کرے گا، اس پالیسی کی خلاف ورزی کو قبول کرنا ناممکن ہے۔ ترکی میں حکومت غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی سرگرمی سے مخالفت کر رہی ہے جبکہ بہت سے عوام غزہ میں جاری جنگ میں حماس کی سرگرمی سے حمایت کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ حماس کے سخت مخالف بھی ہیں۔