ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ حکومت کی غلطیوں کے باعث ملک  معاشی مسائل سے دوچار ہے، وزیراعظم 

Primeminister,Shahbaz sharif,conference,on solar energy,City42
کیپشن: Shahbaz Sharif ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ گزشتہ حکومت کی غلطیوں نے ملک کو معاشی مسائل سے دوچار کیا،معاشی طور پر پاکستان کو تاریخی نقصان پہنچایا گیا،جب گیس سستی مل رہی تھی اس وقت کی حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا ۔

اسلام آباد میں شمسی توانائی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ روس یوکرین کی جنگ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مہنگے ایندھن سے معاشی مسائل درپیش ہیں،امیر ملک منہ مانگی قیمت پر گیس خرید رہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ کورونا وبا میں تیل اور گیس کی قیمتیں کریش کرچکی تھیں،جب گیس سستی مل رہی تھی اس وقت کی حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا ۔

 وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی غلطیوں نے ملک کو معاشی مسائل سے دوچار کیا،معاشی طور پر پاکستان کو تاریخی نقصان پہنچایا گیا،پچھلے دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا ، ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کے سابقہ دور میں ڈیم منصوبوں پر کام شروع ہوا،10 ہزار میگا واٹ سولر منصوبوں پر کام شروع ہوچکاہے۔