ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے پنجاب حکومت نے بڑا منصوبہ تیار کر لیا

Hibird buses,Punjab government,Lahore,City42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)لاہور کے لیے ہائبرڈ ڈیزل بسوں کی خریداری میں پرائیویٹ ماڈل فلاپ ،ملک کی معاشی صورتحال غیر یقینی ہونے پر سرکار خود بسیں خریدے گی،لاہور میں 300 بسوں کی خریداری کے لیے 21 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا گیا۔

لاہور میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات دینے کے لیے حکومت 1 ہزار سے زائد بسوں کی کمی کا سامنا ہے لیکن حکومت نے ابتدائی طور پر 300 بسوں کی خریداری کا پلان فائنل کیا ہے جس میں بسوں کی خریداری کا عمل پنجاب حکومت کااپنے وسائل سے کرنے کا فیصلہ کیا  ہےجس کے لیے 21 ارب 95 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کنسلٹنٹ نے بسوں کی خریداری پر 2 ماڈل پیش کیے تھے،پرائیویٹ اور پبلک پروکیورمنٹ کے تحت پیش کیے گئے ماڈل میں 500 سے زائد بسوں کی خریداری ہونا تھی ۔بسوں کی خریداری پر گزشتہ روز پی ایم اے نے وزیر اعلی کو بریفنگ بھی دی ۔پی ایم اے کے حکام کے مطابق پی سی ون کی تیاری جاری ہے جلد پی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کریں گے۔