بھیگا بھیگا دسمبر ، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Weather Situation
کیپشن: Weather Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:ملک بھر میں خون جمادینے والی سردی سےنظام زندگی مفلوج ہے۔ دسمبر میں بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔ 

شہر لاہورمیں موسم سرد اور خشک  ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔جبکہ شدید دھند کے باعث معمولات زندگی بھی بری طرح متاثرہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ کم سے کم درجہ حرارت6،زیادہ سےزیادہ 19ڈگری ریکارڈکیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جنوری میں شروع ہونے کاامکان ظاہرکیا ہے۔

دوسری جانب سموگ کے باعث شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 189ریکارڈکی گئی۔یو ایس قونصلیٹ 421، فیز8 ڈی ایچ اےمیں شرح 383ریکارڈکی گئی۔کوٹ لکھپت 213،کینال بینک میں آلودگی کی شرح 204ریکارڈکی گئی۔